شاہان و شہسوران اسلام منقبت

یاد سید کفایت علی کافیؔ

٢٢ رمضان المبارک یوم شہادت مجاہد آزادی 1857؁ء حضرت علامہ سید کفایت علی کافی مرادآبادی علیہ الرحمہ

نہ بھولے گا جہاں، وہ "دار” پر نغمہ کفایت کا
سخن کی آبرو ہے آج بھی لہجہ کفایت کا

فنا کی حد سے باہر ان کی خودداری کا ہے جوہر
لباسِ موت میں کردار ہے زندہ کفایت کا

ترانہ عزم و ہمت کا لکھا، پھانسی کے پھندے پر
بلالِ مصطفیٰ سے ملتا ہے شجرہ کفایت کا

سلاموں کے گہر ، اُس مردِ حُر کی استقامت پر
شجاعت خیز ہے اب تا ابد قصّہ کفایت کا

ضمیر اپنا نہ بیچا ، حق پرستی پر رہے قائم
اصولِ رہبری کا چرخ ہے ، رستہ کفایت کا

چراغ حق نوائ لے کے طوفاں کو ہزیمت دی
نشانِ جرأت حسنین ہے اسوہ کفایت کا

کہا سلطانِ اہلِ نعت اُن کو، اعلیٰحضرت نے
نبی کے عشق سے روشن ہے یوں خامہ کفایت کا

چلو ہم ان کی سیرت کو بنائیں مشعلِ ہستی
تَنِ فکر و عمل پر اوڑھ لیں جامہ کفایت کا

وہ تیور جس سے کٹ جاتی ہیں مایوسی کی زنجیریں
فریدی منتقل ہو قوم میں ورثہ کفایت کا

از: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، نوری جامع مسجد ، مدینۃ العرفان مسقط عمان

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے