جس کسی کو اخروی و دنیوی کامیابی مطلوب ہے اس کے لئے حضوراقدس صلی اللہ علہ وسلم سے محبت اور اتباع کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے محبوب ہیں،وہ خود بھی آپ پر رحمتیں نازل فرماتا ہے،اس کے فرشتے بھی درود و سلام بھیجتے ہیں اور اہل ایمان کو بھی اس نے حکم دیا ہے کہ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کریں، حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی اللہ کی نافرمانی ہے۔اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ سے محبت کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ محبت اس وقت تک سچی قرار نہیں پاتی جب تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم سے بے پناہ محبت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر معاملہ میں اتباع نہ کرے۔بات سمجھنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے محبت لازمی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے محبت کا تقاضا یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت اور پیروی کی جائے اور اپنی تمام زندگی کو حضور کی سیرت کے سانچے میں ڈھال لیا جائے۔
از افادات: (مولانا) سید محمد علی قادری الہاشمی