نعتِ رسول: ڈوبا سورج اگا اشاروں میں

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)
ازقلم: محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج بھدوہی ،یوپی۔انڈیا

ہیں جو آقا کے خاکساروں میں
نام ان کا ہے تاجداروں میں

یہ بھی نعتِ رسولِ اکرم ہے
جوترنُّم ہے آبشاروں میں

ذاتِ شمس الضحٰی کی آمد سے
ہے مہک گل کے ساتھ خاروں میں

مرے رہبر کی شان کیا کہنا
چاند تارے ہیں رہگزارو ں میں

شہرِ طیبہ میں دلکشی ہے جو
دلکشی وہ کہاں بہاروں میں

کاش ہم کوبھی رب عطا کردے
جومحبّت تھی چار یاروں میں

دیکھئے تو کرشمہء قدرت
حر ہیں شبیری جاں نثاروں میں

یہ ہے اعجازِ مصطفٰے زاہد
ڈوباسورج اگا اشاروں میں

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

About ابوشحمہ انصاری

جناب ابوشحمہ انصاری صاحب صوبہ اترپردیش کے معروف ضلع بارہ بنکی سے تعلق رکھتے ہیں اور ہفتہ واری میگزین صداے بسمل کے بیورو چیف ہیں۔ نامور صحافی اور بہترین تبصرہ نگار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہماری آواز

Check Also

سلام در شان سلطان انبیاء

اللہ کے حبیب و پیمبر پہ ہو سلامسلطان انبیاء پہ ہو، سرور پہ ہو سلام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔