نتیجۂ فکر: آفتاب عالم گوہرقادری واحدی
جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم وام سلمہ جونیرہائی اسکول دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات
صحرا بھی چمکتے ہیں گلزار چمکتے ہیں
جو بھی ہیں مدینے میں کہسار چمکتے ہیں
مسجد بھی چمکتی ہے مینار چمکتے ہیں
سرکار دوعالم کےگھر بار چمکتے ہیں
اب فرط مسرت سے دیوانو مچل جاوء
وہ دیکھو مدینے کے مینار چمکتے ہیں
ہم لوگ کی آنکھوں میں اللہ کی رحمت سے
سرکار دوعالم کے پیزار چمکتے ہیں
سرکارِ دو عالم کے جو بھی ہیں گدا ان کے
شاہوں سے کہیں بڑھ کر دربار چمکتے ہیں
اس طرح سے خلقت میں چمکا ہی نہیں کوئی
جس طرح دوعالم کے مختار چمکتے ہیں
جوان کے فدائی ہیں مولی کی عطاء دیکھو
قرآن میں بھی ان کے اذکار چمکتے ہیں
گھبراتے ہو کیوں گوہر امید شفاعت ہے
وہ دیکھو سرمحشر سرکار چمکتے ہیں