حضور غوث اعظم منقبت

منقبت: ہیں واصف آپ کے کل اولیاء محبوب سبحانی

از۔ محمد رمضان امجدی مہراج گنج

ہو گر فیض کرم مجھکو عطا محبوب سبحانی
سناؤں آپ کا میں تذکرہ محبوب سبحانی

کہاں جاؤں زمانے میں نہیں کوئی مرا والی
میرے ہیں آپ ہی حاجت روا محبوب سبحانی

نہیں اوقات ہے میری کروں میں آپ کی مدحت
ہیں واصف آپ کے کل اولیا محبوب سبحانی

کبھی در پہ بلاکر دید کی حسرت مٹادیجے
یہی کہتا دوانہ ہے ترا محبوب سبحانی

طریقت میں ولایت میں سخاوت میں کرامت میں
ہے رتبہ اعلی و بالا ترا محبوب سبحانی

بفضلِ خالقِ عالم طفیلِ شاہِ دو عالم
کبھی ہو مجھکو بھی صدقہ عطا محبوب سبحانی

یہی ہے امجدی کی آرزو میدان محشر میں
اسے کہنا یہ ہے میرا گدا محبوب سبحانی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے