یوم وصال 21 رمضان المبارک مولائے کائنات، فاتح خیبر ،داماد رسول، شوہر فاطمہ ،شیر خدا ، والد حسنین ،حضرت ابن ابی طالب،حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ
فراز تخیل: محمد ارشد خان رضوی فیروزآبادی
کردو نہ ہم فقیروں پہ ایسی عطا علی
مشکل کو حل کرو مِرے مشکل کشا علی
اندازہ کیا کرےگا کوئی ان کی ذات کا
خیبر اُکھاڑا پل میں ہے شیر خُدا علی
صدقے حسن حسین کے ہم پہ کرو نگاہ
چھائی ہوئی ہے چہرے پہ غم کی گھٹا علی
واپس ہوا اشارے سے اک پل میں آفتاب
اس معجزے سے خود بھی ہیں آشنا علی
وہ جسم پانچ ہم جسے کہتے ہیں پنجتن
حسن و حسین مصطفیٰ اور فاطمہ علی
مشکل میں گھر گیا ہوں غموں سےنکالیئے
ارشد کو آفتوں سے اب تو بچا علی