منقبت

منقبت درشان اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی علیہ الرحمہ

نتیجہ فکر: محمد تحسین رضاقادری

راستہ بھٹکے ہوؤں کے رہنما احمد رضا
غم کے ماروں کا بنے ہیں آسرا احمد رضا

آپ کا مشہور تقویٰ ہوگیا احمد رضا
وہ عبادت کا ہمیشہ سلسلہ احمد رضا

آپ سے کیا کیا ہمیں حاصل ہوا احمد رضا
اک شفقت کا ملا ہے فلسفہ احمد رضا

ذکر ہوتا ہے ہمیشہ جا بجا احمد رضا
آپ کو سب کہ رہے ہیں پار سا احمد رضا

نوجواں چھوٹے بڑے سبکو عقیدت آپ سے
کس قدر رتبہ بڑا ہے آپ کا احمد رضا

آپ سے ملتا ہے جوکرتاہے وہ محسوس یہ
سب کے دل میں اک گھر سا بن گیا احمد رضا

کو ئی بھی اپنا پرایا جانتا ہو یا نہیں
کی ہیں سب کے واسطے دل سے دعا احمد رضا

جو کوئی امید لیکر آپ کے پاس آیا کبھی
آپ نے سب کا کیا دل سے بھلا احمد رضا

اس کو منزل مل گئی تحسین‛‛ دیکھا بارہا
نقش پا پے آپ کے جوبھی چلا احمد رضا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے