نتیجہ فکر: محمد شوقین نواز شوقؔ فریدی
مقدس عرس آیا سیدی سرکارِ اعلیٰ کا
بنٹے گا آج صدقہ سیدی سرکارِ اعلیٰ کا
بڑھایا رب نے رتبہ سیدی سرکارِ اعلیٰ کا
ہوا شیدا زمانہ سیدی سرکارِ اعلیٰ کا
لکھوں میں مرتبہ کیا سیدی سرکارِ اعلیٰ کا
ہے دنیا بھر میں شہرہ سیدی سرکارِ اعلیٰ کا
مصیبت سر سے ٹل جائے گی اتنا ہے یقیں مجھکو
لگاؤ دل سے نعرہ سیدی سرکارِ اعلیٰ کا
خدا کے فضل سے محشر میں اس کی مغفرت ہوگی
ہے جو بھی نام لیوا سیدی سرکارِ اعلیٰ کا
مدینہ پاک یاد آیا یقیں کیجیے مرے ہم دم
جو دیکھا میں نے روضہ سیدی سرکارِ اعلیٰ کا
کہونگا روز محشر بخش دے مولی خطاؤں کو
ہے میرے پاس شجرہ سیدی سرکارِ اعلیٰ کا
یہی خواہش ہے اے شوق فریدی ناتواں دل کی
پڑھوں ہر دم ترانہ سیدی سرکارِ اعلیٰ کا