اولیا و صوفیا منقبت

خراج عقیدت بہ بارگاہ امام حسن بصری رضی اللہ عنہ

محمد اشرف رضا قادری
مدیر اعلیٰ سہ ماہی امین شریعت

میدان شریعت کے سالار حسن بصری
دریائے طریقت کے شہوار حسن بصری

وہ مصدر حکمت ہیں وہ مخزن برکت ہیں
تقوی کے ہیں اک روشن مینار حسن بصری

سینے میں طلب ان کی سانسوں میں مہک ان کی
اخلاص و صداقت کے گلزار حسن بصری

محروم ہوں پیاسا ہوں للہ مجھے کردیں
اک جام لبالب سے سرشار حسن بصری

للہ کرم کر دیں اور دور اسے کر دیں
اس دل میں ہزاروں ہیں آزار حسن بصری

در در کی گدا ٹھوکر کھائے گا بھلا کیوں کر
جب اس پہ کریں بخشش سرکار حسن بصری

اک بندہ اشرف پہ موقوف نہیں ہے یہ
ہے تم پہ فدا سارا سنسار حسن بصری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے