زوجۂ رسول، غمگسارِ رسول، شہزادی صدیق اکبر، مفتیہ ،قاضیہ، عابدہ، زاہدہ، طیبہ، طاہرہ، سیدہ، راحتِ قلبِ مصطفیٰﷺ ، روح و جانِ جانِ عالمﷺ، ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
زوجہء شاہ کون و مکاں آپ ہیں
بالیقیں ساری امت کی ماں آپ ہیں
طیبہ طاہرہ عابدہ عائشہ
اس قدر اعلیٰ ہے جنکی شاں آپ ہیں
آپ صدیق اکبر کی بیٹی بھی ہیں
اور حبیبِ خدا کی بھی جاں آپ ہیں
جن کا حجرہ بنا مرقد مصطفیٰ
جن کی خاطر ہے باغ جناں آپ ہیں
آپ ہمراز ہیں شاہ کونین کی
جن سے کچھ بھی نہیں ہے نہاں آپ ہیں
عالمہ فاضلہ اور فقیہ بھی ہیں
علم و حکمت کی اک کہکشاں آپ ہیں
آپ کے در کا سائل نہ خالی گیا
اک سخاوت کی بحر رواں آپ ہیں
جن کی پاکی کا شاہد ہے قرآن بھی
شان عزت میں اک آسماں آپ ہیں
جن کے بابا ہیں صدق و صفا کی کرن
اور شوہر شہ دو جہاں آپ ہیں
سب کو تسلیم ہے آپ کی بزرگی
سب پہ عظمت ہے جنکی عیاں آپ ہیں
آپ کی شان شاہد بیاں کیا کرے
زوجۂ شاہ کون و مکاں آپ ہیں
ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی