صحابہ کرام

اکابرین امت اورصحابئ رسول سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

از قلم : شہاب الدین حنفی

جن آنکھوں نے رخ والضحی کو دیکھا اور ان کا خاتمہ بھی ایمان پر ہوا بلاشبہ وہ کائنات میں بعد انبیاء غوث واقطاب ابدال علماء فقہاء محدثین ۔مفکرین مفسرین ۔ معلمین مدرسین مومنین تمام امت کے تمام درجات میں سب سے افضل واعلی ہیں انہیں محتشم باالشان شخصیت کو صحابی کہتے ہیں صحابہ میں بھی مختلف درجات ہیں مراتب میں فرق ہے تاہم مقام صحابیت میں سب برابر ہیں جیسے مقام نبوت میں سارے انبیاء ایک ہیں مراتب میں فرق ہے ویسے ہی بحیثیت صحابیت تمام ادنی واعلی صحابہ کرام ایک ہیں فرق مقام ومرتبہ میں ضرور ہے امت میں کوئ کتنا ہی بڑا زاہد و عابد پارسا ہوجاے حتی کہ راہ حق میں مقام شہادت پالے مگر وہ کسی ادنی صحابہ کے قدموں کے دھول کے برابر نہیں ہوسکتے انہیں معزز صحابہ کرام میں ایک مظلوم صحابئ رسول ہیں سید نا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ جو تمام مومن کے ماموں بھی ہوں گے چونکہ آپ کی ہمشیرہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے تھیں اس حساب سے آپ تمام مومن کے ماموں ہوے حضرت سیدنا امیر معاویہ کو بہت سارے فضائل وکمالات حاصل ہیں آپ ان چند صحابہ میں ممتاز ہیں جن پر امت مسلمہ کو فخر حاصل ہے آپ کاتب وحی ہیں آپ کے دور میں اسلامی سرحدوں میں کافی توسیع ہوئ آپ مجتہد تھے آپ کے فضائل وشمائل پر اکابرین امت کے بیشمار علماء نے کتابیں لکھی ۔ اور آپ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش فرمایا ہر زمانے میں آپ کی عظمت وعصمت پر کچھ بدقسمت لوگ حملے کرتے اور ہر زمانے میں وقت کے اجلہ علماء وفقہاء اس کی رد میں تصنیف کرتے رہے آیۓ آج ان اکابرین کا اور ان کی لکھی ہوئ کتابوں کا نام جان لیتے ہیں تاکہ ہمیں اندازہ ہو دفاع سیدنا امیر معاویہ آج کا کوئ نیا کام نہیں ہے بلکہ یہ صدیوں سے چلا ارہاہے


(1) حلم معاویه ۔حافظ ابو بکر امام عبدالله ابن ابی الدنیا رحمۃ الله علیہ المتوفی 281ھ

(2)۔حلم معاویه ۔حضرت امام ابو بکر بن ابی عاصم رحمۃ الله علیہ

(3)۔فضائل امیر المومنین معاویه بن ابو سفیان ۔ابوالقاسم عبیدالله بن محمد سقطی بغدادی المتوفی 406 ھ

(4)۔تطھیرالجنان ۔شیخ الاسلام ابوالعباس احمد بن محمد ابن حجر مکی رحمۃ الله علیه

(5).الناھیۃ عن طعن امیر المومنین معاویه ۔علامہ عبدالعزیز بن احمد پرہاروی چشتی رحمۃ الله علیه

(6).القول الرضی بتصحیح حدیث ترمذی فی فضل معاویۃ الصحابی ۔۔علامہ مخدوم محمد ابراھیم بن شیخ عبداللطیف بن مخدوم محمد ھاشم ٹھٹھوی

(7)۔فضائل امیر معاویہ ۔علامه وکیل احمد سکندر پوری رحمۃ اللہ علیہ

(8)۔تصحیح العقیدۃ فی باب امیر معاویہ ۔تاج الفحول علامہ عبد القادر بدایونی رحمۃ اللہ علیہ المتوفی 1319ھ

(9). شان امیر معاویه ۔خلیفہ اعلی حضرت راس المحدثین علامہ سید دیدار علی شاہ محدث الوری۔رحمۃ الله علیه المتوفی 1354ھ

(10)۔ النار الحامیۃ لمن ذم المعاویۃ ۔مفسر قرآن علامہ نبی بخش حلوائی المتوفی 1365ھ

(11)سیدنا امیر معاویه ۔محدث اعظم پاکستان علامہ سردار احمد قادری چشتی رحمۃ الله علیه

(12)۔امیر معاویه پر ایک نظر ۔۔مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ الله علیه

(13).حضرت امیر معاویہ کے بارے میں کیے گیے چند سوالات کے جوابات ۔۔خلیفہ محدث اعظم پاکستان شیخ الحدیث والتفسیر علامہ عبد الرشید قادری رضوی جھنگوی رحمۃ الله علیہ

(14)۔فضائل حضرت امیر معاویہ ۔استاذالعلماء قاضی مفتی غلام محمود ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ

(15)۔حیات حضرت امیر معاویہ ۔پیر غلام دستگیر نامی رحمۃ الله علیہ

(16).دشمنان امیر معاویہ کا علمی محاسبه شارح موطاء امام محمد علامہ محمد علی نقشبندی قادری رحمۃ الله علیہ

(17) تعارف سیدنا امیر معاویہ ۔۔شارح مؤطا امام محمد محقق اسلام علامہ محمد علی نقشبندی رحمۃ الله علیہ

(18) العقیدۃ الصافیۃ ۔۔علامہ عبدالجلیل گیاوی رحمۃ الله علیہ

(19). امیر معاویہ پر اعتراضات کے جوابات ۔خلیفہ مفتئ اعظم ہند مصنف کتب کثیرہ علامہ فیض احمد اویسی بہاولپوری رحمۃ الله علیہ

(20)۔حضرت امیر معاویہ خلیفہ راشد ۔۔غازئ ملت علامہ سید ہاشمی میاں اشرفی کچھوچھہ شریف

(21). فیضان امیر معاویہ مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی پاکستان

ان تمام اکابرین واسلاف امت کی ان تمام تصانیف سے کیا یہ مترشح نہیں ہیکہ حضرت سیدنا امیر معاویہ کی عظمت مسلم الثبوت ہے ان تمام اکابرین پر وہ لوگ کیا الزام لگائیں گے جو حضرت امیر معاویہ کا دفاع کرتے ہیں آج اگر کوئ مظلوم صحابئ رسول حضرت امیر معاویہ رضی الله عنہ کیلے دفاع کرتا ہے تو ان کو ناصبی کہاجاتا ہے تو کیا یہ تمام اکابرین امت ناصبی تھے ؟۔ خدا را اپنے نظریات کو درست کریں بلاشبہ مولاے کائنات حضرت امیر معاویہ کے بھی سردار ہیں امت میں کسی کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ حضرت امیر معاویہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے افضل ہیں جو ایسا عقیدہ رکھتا ہے وہ خارج از اہلسنت ہے اخیر میں امام عشق ومحبت کنزالکرامت جبل الاستقامت حامئ سنت ماحئ بدعت اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ المنان کے رسالہ کا بھی نام ملاحظہ فرمائیں آپ نے دفاع سیدنا امیر معاویہ میں پانچ رسائل تصنیف فرمائیں ہیں ان کے اسماء یہ ہیں

(1)۔البشری العاجلۃ من تحف اجلۃ 1300ھ

(2) الاحادیث الراویۃ لمدح الامیر معاویہ ۔1303ھ

(3).عرش الاعزاز والاکرام لاول ملوک الاسلام

(4) ذب الاھواء الواھیۃ فی باب الامیر معاویۃ ۔1312ھ

(5) اعلام الصاحبۃ الموفقین لامیر المومنین وام المؤمنین ۔1312ھ

ٹوٹل یہ 26 کتابیں ہوئیں جو انشراح صدر کیلے کافی ہے اب اگر کوئ پھر بھی بغض امیر معاویہ میں تاریکی میں رہے تو ان کا اپنا نصیب۔ ہمارے بزرگوں نے یہ تمام کتابیں لکھ کر ہمیں بتادیا کہ جیسے تمام صحابہ کا اکرام ضروری ہے ویسے ہی امیر معاویہ کا بھی اکرام لازم و ضروری ہے وماتوفیق الابالله

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے