حضور غوث اعظم منقبت

تیری شان سب سے جدا غوثِ اعظم

کلام ۔پیر سیّد نصیر الدین نصیرؔ گیلانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ گولڑہ شریف

تیری شان سب سے جدا غوثِ اعظم
نہ پہنچے تجھے اولیا غوثِ اعظم

جمالِ رسولِ خدا غوثِ اعظم
جلالِ علی مرتضیٰ غوثِ اعظم

نہ کیوں حل ہوں مُشکل سے مُشکل مسائل
کہ ہیں اِبنِ مشکل کُشا غوثِ اعظم

رسولوں کے انداز نبیوں کے تیور
ودیعت ہوۓ تجھ کو یا غوثِ اعظم

زمانے کا ہر پیر زیرِ قدم ہے
ہیں ایسےجگت پیشوا غوثِ اعظم

پہنچتی ہے پھر کیسے نصرت خدا کی
ذرا کہہ کے تو دیکھ یا غوثِ اعظم

نہیں ہے کوئی اور سارے جہاں میں
مرا پیر تیرے سوا غوثِ اعظم

ذرا جلوۂ مصطفیَٰ مَیں بھی دیکھوں
ذرا صورت اپنی دیکھا غوثِ اعظم

عنایت سے بھر دیجیے میری جھولی
کرم کیجیے آج یا غوثِ اعظم

کجا یک گدا و کجا شاہ جیلاں
کجا یک فقیر وکجا غوثِ اعظم

اگر ان سے لو درسِ توحید تُم بھی
تو کر دیں اُسے کیا سے کیا غوثِ اعظم

نصیرؔ آج آیا ہے بن کر سوالی
اِسے بھی ملے بھیک یا غوثِ اعظم

درمدحِ پیرانِ پیر حضرت محبوب سبحانی الشیخ
سیدّ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ السامی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے