رشحات قلم : سید اولاد رسول قدسی مصباحی
خدا کے ولی ہیں ابو بکر شبلی
فدائے نبی ہیں ابو بکر شبلی
وہ کرتے ہیں تقسیم روحانی دولت
مسلَّم سخی ہیں ابو بکر شبلی
طریقت کی سانسیں رہیں ان سے روشن
یوں ذکر جلی ہیں ابو بکر شبلی
ہے ذات ان کی قربِ خدا کا ذریعہ
مہِ بندگی ہیں ابو بکر شبلی
ہے یہ قولِ حق سید الطائفہ کا
مقدس نجی ہیں ابو بکر شبلی
رہے رابطہ استوار ان کے در سے
سکونِ دلی ہیں ابو بکر شبلی
شہادت یہ دیتا ہے تقوے کا انداز
سراپا صفی ہیں ابو بکر شبلی
ہوئے ان سے ضوبار لمحاتِ کردار
یوں مہرِ صدی ہیں ابو بکر شبلی
رہی دوستی نیکیوں سے ہمیشہ
عدوئے بدی ہیں ابو بکر شبلی
ہوا نفسِ امارہ مقتول ان سے
سپاہِ جری ہیں ابو بکر شبلی
رموزِ تصوف کے گلشن کی قدسی
معطر کلی ہیں ابو بکر شبلی