اہل بیت منقبت

منقبت: مہرِ چرخِ وفا عائشہ

زوجۂ مصطفیٰ عائشہ
رتبہ اعلیٰ ترا عائشہ

عالمہ فاضلہ عائشہ
عابدہ زاہدہ عائشہ

زیبِ بزمِ حیا عائشہ
مہرِ چرخِ وفا عائشہ

علم و فن کی ضیا عائشہ
پیکرِ اتّقا عائشہ

مادرِ مومنیں آپ ہیں
عائشہ، عائشہ، عائشہ

خدمتِ دینِ اسلام نے
تم کو اعلیٰ کیا عائشہ

تا قیامت رہے گا یوں ہی
نام روشن ترا عائشہ

تیری سیرت تو ہے ہو بہو
سیرتِ مصطفیٰ عائشہ

سورۂ نور سے ہے عیاں
آپ کا مرتبہ عائشہ

چن لیا ہے نبی نے تمہیں
مرحبا، مرحبا عائشہ

عورتوں کے مسائل کو حل
آپنے ہے کیا عائشہ

اپنے اشرفؔ پہ کر دو کرم
مادرِ مشفقہ عائشہ

نتیجہ فکر: محمد اشرف رضا قادری
مدیر اعلیٰ سہ ماہی امین شریعت

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com