نتیجہ فکر: محمد نوشاد احمد نظامی
بھٹگائیں تریاں چھپرہ بہار، انڈیا
9546590490
لب پہ نعت نبی سجائے ہیں
نور و نکہت میں ہم نہائے ہیں
رنج و غم میں بھی مسکرائے ہیں
قرب محبوب رب جو پائے ہیں
آمد سرور دوعالم ہے
ہرطرف رحمتوں کے سائے ہیں
حضرت آمنہ مبارک ہو
مظہر رب تعالیٰ آئے ہیں
جس طرف سے ہیں مصطفیٰ گزرے
مشک سے راستے نہائے ہیں
اب تصور کہاں ہے جنت کا
” جب سے آنکھوں میں وہ سمائے ہیں”
غم کے ماروں کو بےسہاروں کو
میرے آقا گلے لگائے ہیں
کاش نوشاد تم سے کوئی کہے
چل مدینے نبی بلائے ہیں