آج بتاریخ 25 صفر المظفر 1443ھ بروز اتوار دارالعلوم اہل سنت یارعلویہ فیض الرسول نوڈہوا سکھوانی مہاراج گنج میں اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے حضرت مولانا الحاج مفتی محمد محفوظ عالم صاحب قبلہ مصباحی رضوی صدرالمدرسین دارالعلوم ہذا کی صدارت میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم کے استاد حضرت مولانا مفتی اظہار احمد فیضی نے کہا کہ اعلی حضرت فاضل بریلوی کی شخصیت بڑی پر شکور اور صلاح و تقوی و عزیمت کی ایک عجیب و غریب مرقع تھی
یہاں تک کہ اس ذات گرامی نے نے اپنا سارا سرمایہ حیات اپنی ساری زندگی اپنی ساری توانائی اپنی ساری صلاحیتیں اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ اور اپنا سب کچھ رضائے مولیٰ کے حصول اور اسلام وسنیت کی سربلندی کے لیے وقف کر دیا تھا اس پروگرام میں قاری بشیر احمد رضوی مولانا بلال احمد قادری مولانا قاری زاہد علی رضوی مولانا اشتیاق احمد علیمی مولانا رضوان احمد یار علوی مولانا رفیع الدین چستی مولانا حامد رضا نورانی وغیرہ شریک رہے حضرت مولانا مفتی محفوظ عالم مصباحی رضوی کی دعاؤں پر پروگرام کا اختتام ہوا
رپورٹ۔۔ محمد رمضان امجدی