نتیجہ فکر: ناطق مصباحی، سدھارتھ نگر
رحمتوں برکتوں کا خزینہ ہے یہ
نورونکہت کادیکھونگینہ ہے یہ
مرکز علم و عرفاں کی جلوہ گری
سچ ھے انسانیت کا قرینہ ہے یہ
مشکلیں خود ہی مشکل کشاہوگءیں
سرور دوجہاں کا مہینہ ہے یہ
ہاں نجات دوعالم ہےجسکے طفیل
اہل بیت نبی کا سفینہ ہے یہ
غورسے دیکھ ناطق یہ جلوہ گری
رب کے محبوب کا ہی مدینہ ھے یہ