مذہبی مضامین نبی کریمﷺ

لوگ پوچھتے ہیں: صحابہ اور تابعین نے میلاد کیوں نہیں کیا؟

اعلی حضرت امام اہل سنت احمد رضا خان علیہ الرحمۃ و الرضوان کا جواب پڑھیے

امام اہل سنت فرماتے ہیں: "حقیقت الامر یہ ہے کہ صحابہ و تابعین کو اعلاء کلمۃ ﷲ و حفظ بیضاء اسلام و نشر دین متین و قتل قہر کافرین و اصلاح بلاد و عباد و اطفائے آتش فساد و اشاعت فرائض و حدود الہیہ و اصلاح ذات البین و محافظت اصول ایمان و حفظ روایت حدیث وغیرہا امور کلیہ مہمہ سے فرصت نہ تھی لہذا یہ امر جزئیہ مستحبہ تو کیا معنی بلکہ تاسیس قواعد و اصول و تفریع جزئیات و فروع و تصنیف وتدوین علوم و نظم دلائل حق و رد شبہات اہل بدعت وغیرہا امور عظیمہ کی طرف بھی توجہ کامل نہ فرماسکے۔ جب بفضل ﷲ تعالی ان کے زور بازو نے دین الہی کی بنیاد مستحکم کردی اور مشارق ومغارب میں ملت حنفیہ کی جڑ جم گئی۔ اس وقت ائمہ وعلمائے ما بعد نے تخت و بخت سازگار پاکر بیخ وبن جمانے والوں کی ہمت بلند کے قدم اور باغبان حقیقی کے فضل پر تکیہ کرکے اہم فالاہم کاموں میں مشغول ہوئے اب تو بے خلش صرصر و اندیشہ سموم اور ہی آبیاریاں ہونے لگیں۔ فکر صائب نے زمین تدقیق میں نہریں کھودیں۔ ذہن رواں نے زلال تحقیقی کی ندیاں بہائیں۔ علماء واولیاء کی آنکھیں ان پاک مبارک نونہالوں کے لئے تھالے بنیں ہواخواہان دین وملت کی نسیم انفاس متبرکہ نے عطر باریاں فرمائیں یہاں تک کہ یہ مصطفی صلی ﷲ تعالی علیہ وسلم کا باغ ہرا بھرا پھلا پھولا لہلہایا اور اس کے بھینے پھولوں سہانے پتوں نے چشم و کام و دماغ پرعجب ناز سے احسان فرمایا،الحمدﷲ رب العالمین”

(فتاوی رضویہ جلد 26 صفحہ 543 اپلیکیشن)

پیش کش: محمد افتخار عالم مرکزی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے