حکومت مہاراشٹرہ جلوس عیدمیلاد النبی پر نرمی لائے: الحاج سعید نوری
ممبئی سے ظفر الدین رضوی کی رپورٹ۔
ممبئ۔17/اکتوبر
سوناپور بھانڈوپ ممبئی میں فاطمۃ الزہراء للبنات کے افتتاح کے موقع پر حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ اور محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم خلیفۂ تاج الشریعہ الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹر سے یہ اپیل کی ہے کہ عاشقان رسول کو عید میلادالنبی کا جلوس نکالنے کا اچھا موقع فراہم کرے مزید ان دونوں قائدین نے بھانڈوپ ملنڈ علمائے اہلسنت اور منتظمین جلوس عیدمیلاد النبی کمیٹی کے ذمہ داران کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کیطرح اس سال بھی جلوس شان وشوکت کے ساتھ نکلے گا۔
رضااکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے معمر سیاسی رہنما جناب شردپوار جی سے پونہ میں ملاقات کرکے میمورنڈم دیتے ہوئے شان وشوکت کے ساتھ عید میلادالنبی کا جلوس نکالنے کا مطالبہ کیا تھاجس پر پوار جی نے یہ یقین دلایا کہ ہمیشہ کیطرح جلوس نکلے گا اس پر سعید نوری نے کہ مجھے یقین ہے کہ پوار صاحب کی بات یہاں کی گورنمنٹ بھی نہیں ٹالے گی کیوں وہ سیاسی رہنماؤں کے بیچ عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔علمائے اہلسنت بھانڈوپ ملنڈ ممبئی نے پوار صاحب کی یقین دھانی پر خوشی کا اظہار کیااور سید معین میاں اور الحاج محمد سعید نوری کی قیادت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا واضح رہے کہ دارالعلوم امام احمد رضا بھانڈوپ کے اراکین نے اس پروگرام کا انعقاد کیا تھا اور سید معین میاں اور الحاج محمد سعید نوری کی موجودگی میں یہ اعلان کیا کہ ہم اپنے ان قائدین کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہتے آئے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے اس موقع مولانا محمد عباس رضوی ترجمان رضا اکیڈمی مفتی محمد احمد رضا نظامی مولانا کمال اشرف مولانا افروز عالم نظامی مولانا معین الدین رضوی مولانا رجب علی قاری محمود نظامی قاری بدر عالم نظامی قاری عبدالمبین نظامی مولانا عمران اشرفی مولانا محمد شفیع کے انور قریشی سیٹھ گلاؤ جناب مہدی حسن حاجی محسن خان،حاجی معقول تبریز خان انور عالم خان نظامی کے علاوہ اور بھی لوگ موجود تھے۔