نتیجہ فکر: ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی
قرآں میں کرکے جا بجا مدحت رسول کی
اللہ نے بتا دی فضیلت رسول کی
ہم آلِ زہرہ والے رہیں مبتلائے غم
کیسے گوارہ کر لے یہ رحمت رسول کی
دوزخ کا سن کے تذکرہ آتا ہے یہ خیال
کیا ہوتے ہم جو پاتے نہ امت رسول کی
دینا ہی ہوگا خلد میں اے رضواں داخلہ
سینے میں رکھتا ہوں میں محبت رسول کی
اللہ کی قسم مجھے محشر کا ڈر نہیں
کیوں کے وہاں پہ ہوگی زیارت رسول کی
اس بڑھیا کو مرض سے شفا ہی نہیں فقط
ایماں بھی بخشتی ہے عیادت رسول کی
وہ ذات ہے بہت بڑی اور منھ ہے چھوٹا سا
کیسے کروں خدایا میں مدحت رسول کی
کیا جانے دنیا کے شبِ معراج کس قدر
کی ہے خدائے پاک نے عزت رسول کیر