محمد زاہد رضا بنارسی
گوپی گنج،بھدوہی۔اترپردیش
اللہ اللہ حبیبِ خدا آگئے
بن کے رحمت مرے مصطفیٰ آگئے
وجہِ تخلیقِ ارض و سما آگئے
مصطفٰے آگئے مصطفٰے آگئے
مجتبٰی آگئے مرتضٰی آگئے
لیکے فرمان رب العلیٰ آگئے
جب ولادت ہوئی میرے سرکار کی
بہرِ تعظیم سب انبیاء آگئے
رشک کر اے حلیمہ تیری گودمیں
دونوں عالم کے حاجت روا آگئے
منھ چھپانے لگی تیرگی کفرکی
جب جہاں میں وہ بدر الدجی آگئے
ہم گنہگاروں کو ہم خطا کاروں کو
بخشوانے حبیبِ خدا آگئے
جتنے بیمار تھے پا گئے سب شفا
ہر مرض کی وہ بن کر دوا آگئے
مجھ کو "زاہد” ہو کیوں فکرِ گمگشتگی
آقا بن کر مرے رہنما آگئے