نتیجہ فکر: محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج، بھدوہی۔ یوپی۔ بھارت
مقدر اوج پر کرنے لگی ہے
نبی کی نعت اثر کرنے لگی ہے
میں پستی میں تھا پر آقا کی الفت
زمانے میں زبر کرنے لگی ہے
بفیضِ نعت احمد روح میری
مدینے کا سفر کرنے لگی ہے
درودپاک کی برکت تو دیکھو
دوا بھی اب اثر کرنے لگی ہے
زباں نعتوں کے صدقے میں ہماری
سخن ذی معتبر کرنے لگی ہے
بغاوت مصطفٰے کی تجھ کو نجدی
ادھر سے اب ادھر کرنے لگی ہے
مصیبت دیکھ کر خلقِ خدا بھی
دعا آٹھوں پہر کرنے لگی ہے
ہمیں تہذیبِِ نو اب آ خرت سے
اے "زاہد” بے خبر کرنے لگی ہے