نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، مہراج گنج یوپی
کرتے رہو ہمیشہ ثنا ان کی شان میں
ہو جاؤ تاکہ تم بھی نرالے جہان میں
دنیا کے چپے چپے سے آتی ہے یہ صدا
کوئی نہیں ہے آپ کے جیسا جہان میں
پڑھنے لگا ہوں جب سے خدا کے کلام کو
مشکل چلی گئی ہے کسی کوڑے دان میں
ذکر رسول پاک بھی ذکر خدا کے ساتھ
رہتا ہے صبح و شام نماز و اذان میں
کرتا ہوں ہرگھڑی میں خدا سے یہی دعا
اہل سنن کو رکھنا تو حفظ و امان میں
لگتا ہے کوئی آیا ہے جنت سے میرے گھر
چھائی ہوئی ہے خوشبو ہی خوشبو مکان میں
وہ پر ملیں کہ اڑ کے مدینہ پہنچ سکوں
اور واپسی کی تاب نہ پاؤں اڑان میں
حیراں ہیں ان کی سرعت رفتار دیکھ کر
دم میں وہ لامکاں بھی گئے آئے آن میں
کرتا رہوں ہمیشہ میں مدحت رسول کی
قوت خدایا دیدے تو ایسی زبان میں
رشتہ بنالے جاکے عدوئے حبيب سے
سوچا نہیں ہے نوری یہ وہم و گمان میں