منقبت

منقبت شریف در مدح حضرت سید سالار مسعود غازی علیہ الرحمۃ

کلام: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری رحمۃ اللہ علیہ

پیشکش: محمد سعید رضا
نوری مشن، رضا لائبریری ،مالیگاؤں

حضرتِ مسعود غازی اختر برج ھدیٰ
بے کسوں کا ہمنوا وہ سالکوں کا مقتدا

ساقیٔ صہبائے الفت راز دانِ معرفت
بادشہ ایسا وہ جس کی ایک دنیا ہے گدا

آسمانِ نور کا ایسا درخشندہ قمر
جس کی تابش سے منور سارا عالم ہوگیا

نائب شاہِ شہیداں وہ محافظ نور کا
جس نے سینچا ہے لہو سے گلشن دین خدا

استقامت کا وہ کوہِ محکم و بالا تریں
جس کے آگے کوہِ آفات و مصائب جھک گیا

سادگی میں بھی ہے وہ سردارِ خوباں دیکھئے
کیا مقدس ذات ہے جس کی نرالی ہر ادا

نوشۂ بزم جناں وہ بندۂ رب جہاں
حور و غلماں جس کی خدمت پر مقرر ہیں سدا

تیرے نور فیض سے خیرات دنیا کو ملی
ہم کو بھی جد معظم کا ملے صدقہ شہا

یا الٰہی تیرے بندے کے درِ پر نور پر
گردشِ ایام کا میں تجھ سے کرتا ہوں گلہ

یا الٰہی بے نیاز دہر تو کردے مجھے
دور کردے میرے دل سے الفت ہر ماسوا

اللہ اللہ یہ نصیب اخترؔ شیریں سخن
فیض مولا سے ہے وہ سالار کا مدحت سرا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے