اصلاح معاشرہ

یتیم نوجوان جعلی عاملین کا شکار!!

رضوان خالدی بدایونی

یوں تو موت و حیات رب کہ دست قدرت میں ہے لیکن دنیا دار اسباب بھی ہے اسباب کا اپنانا انسان کیلۓ لازم و ضروری ہے
بات کرتے ہیں اس نو جوان کی جو کمسن عمر میں ہی یتیم ہو گیا تین بہنوں کی پرورش اسی کی ذمہ تھی بچپن ہی میں گھر چھوڑنے پر مجبور ہوا تاکہ کچھ کما کر بہنوں کی پرورش کر سکے ٹھیک چار سال کے بعد گھر واپس آیا تو صحت تندرستی ایسی کہ دیکھنے والا اسی کی جانب مائل ہو جاۓ اور پر اخلاق کا اتنا اعلی کہ بات کرنے والا اسی کا ہو جاۓ کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا اور نہ کبھی کسی پر غصہ کیا زندگی بڑی پر سکون گزر رہی تھی اچانک عین جوانی میں بیمار ہوا گاؤں میں علاج چلتا رہا لیکن حالت میں افاقہ ہونے کہ بجاۓ لگاتار طبیعت بگڑتی رہی اور یوں اس کی تندرستی جاتی رہی پھر پاس پڑوس کی عورتوں نے مشورہ دیا کہ کسی عامل کو دکھا لیا جاۓ اور یوں عاملین کو دکھانے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور مسلسل چار سال تاک عاملین کے دروں کر چکر لگاۓ گۓ کسی نے آسمانی نظر بتائی تو کسی نے جن کا سایہ بتایا تو کسی نے جادو اور کسی نے بتایا کہ اتارے میں آ گیا ہے یو چار سال تک لگاتار مختلف عاملوں کو دکھایا گیا لیکن طبیعت میں کچھ افاقہ نہیں حتی کہ وہ بستر مرگ پر پڑا تھا اور زندگی کی آخری منزل کو طے کر رہا تھا لیکن امید ابھی باقی تھی پھر ایک مرتبہ رشتہ داروں کہ کہنے پر ڈاکٹر کو دکھانے کا مشورہ طے پایا ڈاکٹر کو دکھانے کہ بعد ایک ایسی حقیقت کا انکشاف ہوا کہ جسنے سنا کلیجہ تھام کر بیٹھ گیا سانسیں رک سی گئی جب ڈاکٹر نے بتایا کہ نوجوان کو دماغی ٹیومر ہے وہ آخری اسٹیج پر ہے ڈاکٹر نے علاج سے صاف انکار کر دیا لیکن امید ابھی بھی باقی رشتہ دار محلہ پڑوس والوں نے فیصلہ کیا کہ کسی بڑے ڈاکٹر کو دکھایا جاۓ اور پھر ایک ماہر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا لیکن ماہر نے بھی رپورٹس دیکھ کر آپریشن تو کرنے کو بولا لیکن بچنے کی امید سے صاف انکار کر دیا آخرکار آپریشن ہوا اور کامیاب بھی رہا لیکن مرضئ مولا کو کون ٹال سکتا ہے آپریشن ایک ہفتہ کہ بعد بھی نو جوان کو ہوش نہیں آیا اور پھر اس کہ بھیجے میں پانی آیا جس سے دماغ کی حالت نازک ہوتی چلی گئ آخرکار ڈاکٹر نے ہاتھ کھڑے کر دۓ اور نو جوان زندگی کی جنگ ہار کر قبر کی آغوش میں چلا گیا ساتھ گھر میں دو جواں بہنیں چھوڑ کر گیا
یوں تو موت وحیات خدا کہ دست قدرت میں ہے لیکن جب آپ کہ گھر کا کوئی فرد بیمار ہو تو صرف عاملین کو ہی سب کچھ نہ جانے ساتھ میں ڈاکٹری علاج بھی ضروری ہے اور خاص کر دور حاضر میں عاملین سے بچنا ہی بہتر ہے آج کل اس کام کی آڑ میں لٹیرے زیادہ بیٹھے ہوۓ ہیں اگر آپ عاملین کو دکھانا ہی چاہتے ہیں تو آپ کسی اہل علم سے اس کے بارے میں مشورہ ضرور کر لیں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ بھی اپنے بچے سے ہاتھ دھو بیٹھیں اور کہیں ایسا نہ ہو کہ نو جوان اپنے گھر والوں کو بے سہارا چھوڑ کر چل بسے!!

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے