از قلم: شیخ عسکری رضوی بنارسی
7856932585
بڑی الله والی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ
ہمیں سب کچھ دلاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ
علی و فاطمہ زہرا حسین پاک کے صدقے
جہاں میں خوب پیاری ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ
محمد مصطفیٰ صلِ علیٰ کے فیض و برکت سے
نہایت شان والی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ
یہی بولے مچل کے اولیاء اکناف عالم میں
کہ راہِ حق دکھاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ
یہی ایمان ہے سب کا یہی اپنا عقیدہ ہے
دِوانوں کو بلاتی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ
تکے کیوں عسکری رضوی کسی بھی غیر کے در کو
نگاہوں میں سمائی ہے ہمارے غوث کی چوکھٹ