شعیب رضا

مفتی شعیب صاحب کئی خوبیوں کے مالک ہیں: مولانا رفعت علی مصباحی

دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، سدھارتھ نگر میں مفتی محمد شعیب رضا فیضی کا ہوا شاندار استقبال

ایسے شاگردوں پر محسوس ہوتا ہے فخر: علامہ صاحب علی چترویدی

دیار غریب نواز سے شاندار تحفہ ہے رجسٹرڈ قاضی کا عہدہ : حافظ شاہ عالم رضوی

رجسٹرڈ قاضی کے عہدے کے لیے مفتی صاحب کا انتخاب غوث اعظم فاؤنڈیشن کی دوراندیشی: مولانا الطاف رضا نیپالی

سدھارتھ نگر: 27نومبر، پریس ریلیز
غوث اعظم فاؤنڈیشن جے پور راجستھان کے ذریعہ گولا بازار ضلع گورکھ پور کے رجسٹرڈ قاضی بنائے جانے کے بعد دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور کے موقر استاذ و مفتی حضرت مولانا محمد شعیب رضا نظامی فیضی آج یہاں سدھارتھ نگر پہنچے۔ جہاں دارالعلوم امام احمد رضا بندشیرپور کے پرنسپل اور مشہور زمانہ خطیب حضرت مولانا صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی کی جانب سے بندیشرپور کے بزرگ عالم دین اور جامعہ احمدیہ معراج العلوم سنت کبیر نگر کے پرنسپل حضرت مولانا رفعت علی مصباحی نے رجسٹرڈ قاضی کا شال اوڑھا کر استقبال کیا۔ اس موقع پر نیپال کی خانقاہ حیدریہ کے سجادہ نشین مولانا الطاف رضا نیپالی اور دارالعلوم کے نائب پرنسپل حافظ شاہ عالم رضوی سمیت دارالعلوم کے دیگر اساتذہ اور طلبا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بزرگ عالم دین حضرت مولانا رفعت علی مصباحی نے کہا کہ مفتی محمد شعیب رضا صاحب ایک متحرک و فعال عالم دین، باصلاحیت مدرس، اچھے قلم کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاندار مقرر بھی ہیں گویا کہ آپ پر کئی جہتوں سے خدا و رسول کے فیضان کی بارش ہوتی ہے۔

مشہور خطیب حضرت علامہ صاحب علی چترویدی نے رجسٹرڈ قاضی بنائے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ مفتی شعیب رضا جیسے شاگردوں پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ انھوں نے غوث اعظم فاؤنڈیشن جےپور کے قومی صدر مولانا سیف اللہ خاں اصدقی کو دارالعلوم کے اساتذہ، اراکین و طلبا کی جانب سے ہدیہ تشکر بھی پیش کیا اور ساتھ ہی مفتی صاحب کو خوب خوب دعاؤں سے نواز۔

دارالعلوم کے نائب پرنسپل اور بہترین نعت خواں حافظ شاہ عالم رضوی مہراجگنجوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا رجسٹرڈ قاضی کا عہدہ یقینا دیار غریب نواز سے ایک بے مثال تحفہ ہے۔ جس کے لیے مفتی صاحب ڈھیروں مبارک باد کے مستحق ہیں۔ مفتی صاحب کی کاوشیں واقعی سراہے جانے کے قابل ہیں؛ ابھی ربیع الاول شریف کے موقع پر علاقہ کی مشہور درس گاہ جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کولہوئی بازار مہراج گنج میں بھی ناچیز کے ساتھ آپ کو ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اور آج یہ عہدہ! یہ سب اولیاے کرام کا فیضان ہے اور ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک و بیرون ملک کے ہر گوشہ سے آپ کو نوازا جائے گا۔

وہیں پڑوسی ملک نیپال کے خانقاہ حیدریہ کے صاحب سجادہ حضرت مولانا الطاف رضا نیپالی نے کہا کہ قاضی کا عہدہ ایک بڑی ذمہ داری ہے مگر مجھے یقین ہے کہ مفتی صاحب بہ حسن و خوبی اس اہم فریضہ کو انجام دیں گے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے