شعیب رضا

لہرا بازار(مہراج گنج) میں جشن غوث الوریٰ ونظامی کانفرنس آج

لہرا بازار/مہراج گنج: ہماری آواز(محمد نثار نظامی)17دسمبر
کل شام گلشن نظامی نوجوان کمیٹی(لہرا بازار، مہراج گنج) کی اہم نششت ہوئی جس میں آج مورخہ 17دسمبر کو ہونے والے یک روزہ عظیم الشان جشن غوث الوریٰ ونظامی کانفرنس کے متعلق امور کارکنان کو تقسیم کیے گئے۔ کمیٹی کے صدر حافظ محمد شاداب رضا نظامی نے بتایا کہ میٹنگ میں کارکنان کو ان کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور انتظام وانصرام کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔

خیال رہے کہ آج ہونے والے جشن غوث الوریٰ ونظامی کانفرنس کو خطیب ہندستان ماہر تقابل ادیان حضرت علامہ صاحب علی چترویدی صاحب، خطیب ذی شان حضرت علامہ محمد طاہرالقادری صاحب قبلہ مصباحی، خطیب ملت مولانا قمرالزماں چترویدی، ماہر زبان و قلم حضرت مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی اور خطیب اہل سنت حضرت مفتی محمد شمیم مرکزی خطاب کریں گے۔ جبکہ شہنشاہ ترنم قاری محمد صادق رضا نیپالی، واصف شاہ ہدیٰ مولانا تابش بلرام پوری اور مداح خیرالانام مولانا خورشید مہراج گنجوی بارگاہ رسالت وغوثیت مآب میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ حافظ زبیراحمد صاحب کی زیر صدارت اور حافظ محمد شاداب رضا صاحب کی زیر قیادت ہونے والے اس جلسہ میں نظامت کی باگ ڈور نقیب ملت جناب عبدالجبار صاحب سدھارتھ نگری کے ہاتھوں ہوگی۔
علاوہ ازیں عالی جناب ماسٹر شعبان علی نظامی، حافظ شعیب احمد نظامی، حافظ نورعالم صاحب کی شرکت متوقع ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے