علما و مشائخ

عرس امام علم وفن

امام علم وفن حضرت علامہ خواجہ مظفر حسین رضوی نورﷲ مرقدہ (خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ)
اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی ملک العلماء بہاری وغیرہ کے بعد ماضی قریب کے تنہا بزرگ ہیں جو درجنوں علوم وفنون پر کامل عبور رکھتے تھے اور برصغیر میں ان کا کوئی جواب نہیں تھا
دینیات اور عصریات میں یکساں مہارت رکھتے ہوئے بھی کمال یہ تھا کہ آپ اصاغر نواز اکابر شناس تھے
علوم وفنون کے ساتھ ساتھ آپ کی منکسرالمزاجی خرد نوازی مشہور ہیں اور شفقت محبت کا یہ حال درست رہنمائی اور صائب فکر و خیالات نے سیکڑوں نوجوان علماء کوآگے بڑھنے کامیاب ہونے کا حوصلہ دیا اور آپ کے بتائے ہوئے اصول وخطوط پر چل کر وہ کامیاب بھی ہوئے۔
آج ضرورت ہے کہ ہم بھی اس آئیڈیل نابغہ روزگار شخصیت کی تحقیقات کو عام سے عام کریں۔
خود بھی استفادہ کریں اور لوگوں کو بھی استفادہ کا موقع دیں۔
آج ان کا نواں سالانہ عرس ہے۔
اراکین عرس کو چاہئیے کہ ان کی ذات وشخصیت کے اعتبار سے عرس کا اہتمام ہو

اور انداز مروجہ اعراس سے جداگانہ ہو۔
رب قدیر اپنے حبیب بشیر ونذیر کے طفیل ان کے درجات کو بلند فرمائے
اور ہم سب پر ان علمی فیضان جاری فرمائے
آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
زندگی میں ایک بار ملاقات کا شرف رہا اور اتنا متاثر ہوا کہ آج بھی نگاہیں ڈھونڈتی ہیں دل متلاشی ہے
خیر

ابر رحمت تیری مرقد پر گہر باری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے

صابررضامحب القادری غفرلہ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے