نعت رسول

نعت پاک بر زمین رضآ بریلوی

نتیجہ فکر: محمد اشرفؔ رضا قادری
مدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

کعبۂ جاں، جانِ ایماں، جانِ ایقاں، جانِ جاں
زینتِ محراب و منبر، دینِ برحق کی اذاں

دستگیری کیجیے، امداد کو آ جائیے
چارہ سازِ درد منداں، اے انیسِ بیکساں

کلفت و رنج و مِحن کی چنچلاتی دھوپ میں
آپ ٹھہرے رحمت و رافت کے ٹھنڈے سائباں

نامۂ اعمال خالی ہے، عمل کچھ بھی نہیں
’’شافعِ تر دامناں، وے چارۂ دردِ نہاں‘‘

ظلم و زحمت اور تشدّد کا اندھیرا دور ہو
اے سراپا نور و رحمت، باعثِ امن و اماں

گرمیِ محشر کی شدّت الامان و الحفیظ!
’’شافعِ تر دامناں، وے چارۂ دردِ نہاں‘‘

آپ کو بخشا ہے رب نے دو جہاں کی سلطنت
دونوں عالم کے یقیناً آپ ہی ہیں حکمراں

ہو گیا ہے معصیت کے کالے دھبّوں سے سیاہ
ظلمتیں ہوں دور دل کی اے چراغِ طاقِ جاں

دیکھ لو اے زائرو تم خوب جی بھر دیکھ لو
کس قدر پُر کیف ہے شہرِ مدینہ کا سماں

اشرفِؔ خستہ جگر مجبور ہے، رنجور ہے
کیجیے چشمِ عنایت اے ہمارے مِہْرَباں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے