صحت و طب

کووڈ ویکسین کی جعلی سرٹیفیکیٹ ہرگز نہ بنوائیں

ازقلم: محمد ہاشم اعظمی مصباحی
نوادہ مبارکپور اعظم گڑھ یوپی
hashimazmi78692@gmail.com

مکرمی : کووڈ انفیکشن سے بچنے کے لیے ویکسین ہی کو سب سے اہم اور مؤثر ذریعہ بتایا جاتا ہے دنیا بھر میں دستیاب زیادہ تر ویکسینز عموماً دو خوراکوں پر مشتمل ہیں یعنی مناسب وقفے سے دو ڈوز لینا ضروری ہے جو آپ کو کورونا جیسی مہلک بیماری کے وائرس سے محفوظ رکھنے میں ممد و معاون ثابت ہوں گے . ہمارے ملک ہندوستان میں ویکسینیشن سینٹر کی جانب عوامی رجحان کو راغب کرنے کے لئے حکومتی سطح سے لیکر عوامی سطح تک جنگی پیمانے پر بیداری مہم چلائی جا رہی ہیں طرح طرح سے پرچار کیا جا رہا ہے ویکسین نہ لگوانے کے نقصانات اور لگوانے کے فوائد کو ہر طرح سے اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کووڈ ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف حکومت کی طرف سے کی جانے والی سختیوں کے بعد جہاں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تو وہیں جعلی ویکسین سرٹیفیکیٹ یا جعلی انٹری کے کیسز بھی کثرت سے سامنے آ رہے ہیں۔ ان غیر ذمہ دارانہ واقعات کی وجہ سے نہ صرف دوسرے شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں بلکہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ کووڈ ویکسین سرٹیفیکیٹ مشکوک ہونے کے باعث بیرون ملک سفر کرنے والے کے لیے بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے لے کر جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کی پیشکش تو سامنے آہی رہی تھی اب ملک بھر سے یہ شکایات بھی موصول ہورہی ہیں کہ بعض ویکسینیشن سینٹرز پر بھی دلالی کا سیاہ بازار سر گرم ہے لالچی عملے کی ملی بھگت سے کورونا کی ویکسین کے لیے شہریوں کی رجسٹریشن کر دی جاتی ہے اور انہیں ویکسین لگائے بغیر ہی سرٹیفیکیٹ مل جاتا ہے. خاص طور سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش اور بہار میں کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفیکیٹ کا ریکیٹ سرگرم عمل ہے اب تک لاکھوں افراد فرضی سرٹیفیکیٹ بنوا چکے ہیں اس کالا بازاری پر لگام کسنا ضروری ہے اس لئے کہ بہت جلد ایر پورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور پبلک مقامات پر ایسے اسکینر نصب کیے جائیں گے جن کے پاس سے گزرتے ہی یہ معلوم ہوجائے گا کہ آپ نے ویکسین لگوائی ہے یا نہیں؟ ایسے حالات میں اگر کسی نے جعلی سرٹیفیکیٹ بنوائی ہے تو وہ گرفت میں آجاے گا. اور حکومت پہلے سے ہی ایسے مجرموں کے لیے چھ ماہ قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانہ لگانے کی سفارش کر چکی ہے. اس لیے میں اپنے تمام بھائی بہنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر آپ نے ویکسین نہیں لی ہے تو ضرور لے لیں اور براہ کرم جعلی سرٹیفیکیٹ بنوا کر اپنے اور گھر کے افراد کے لیے مسائل کا سب نہ بنیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے