از قلم: شیخ عسکری رضوی بنارسی
7856932585
فیض غوث پاک سے تیرا رضا
نور سے معمور ہے روضہ رضا
اس کا اعلیٰ کیوں نہ ہو رتبہ بھلا
ہو گیا جو آپ کا شیدا رضا
فضل رب سے سر زمین ہند میں
معجزہ ہیں پیارے آقا کا رضا
اس بشر کا رتبہ اونچا ہو گیا
پڑھتا ہے جو آپ کا نغمہ رضا
خواب میں اختر رضا کے واسطے
دیکھ لوں میں آپ کا چہرہ رضا
بد عقیدوں کو پسینہ آ گیا
جب پڑھا میں آپ کا فتویٰ رضا
عسکری! تم سے بیاں ہو رتبہ کیا
نائب شاہ ھدی میرا رضا