منقبت

منقبت مخدوم سمنانی علیہ الرحمہ

افکار کی کرتے ہیں تزئین شہِ سمناں
ہیں ہر دل عاشق کی تسکین شہِ سمناں

عشاق کے چہروں پر کیونکر نہ خوشی چھائے
ہونے ہی نہیں دیتے غمگین شہِ سمناں

کچھ بھی ہو در شہ سے رشتہ نہ کبھی ٹوٹے
ہردم یہی کرتے تھے تلقین شہِ سمناں

ہے مجھ کو یقیں ہوگی مقبول دعا میری
اک بار اگر کہہ دیں آمین شہِ سمناں

چشمان عنایت کی اب سخت ضرورت ہے
حالات ہیں بھارت کے سنگین شہِ سمناں

اس کے ہی اجالوں میں طے اپنا سفر کرنا
بخشے جو تصوف کو آئین شہِ سمناں

سرکار دوعالم کی سنت کا جو عامل ہے
بس اس کی ہی کرتے ہیں تحسین شہِ سمناں

اک نعت کچھوچہ میں پڑھ آنا کبھی اشرف ؔ
ہیں نعت رسالت کے شوقین شہِ سمناں

ازقلم
خادمِ امین شریعت
محمد اشرف رضا قادری

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے