مذہبی مضامین

یوم سیاہ: بابری مسجد کا سانحہ

ازقلم : صابر رضا محب القادری نعیمی


بابری مسجد کو شہید ہوئے آج 29سال پورے ہوگیے یقینا ہندوستانی تاریخ جمہوریت کا یہ ایک سیاہ دن ہے انصاف سے بغاوت و انحراف اور ظلم و جبر کی یہ تاریخ کبھی بھی نہیں بھلائی جاسکتیبزور طاقت وقوت مسجد کا انہدام اور پھر رام مندر کی تعمیر مسلمانوں کی جان و مال سے کھلواڑ شعار اسلام کا مذاق پر مشیت کو ایک نہ ایک دن ضرور جلال آئیگا اور ان شاء ﷲ انقلاب بھی آئیگا*
کوئی بھی طاقت ایسی نہیں جس کو دوام ہو اور کوئی بھی عروج ایسا نہیں جس کو زوال نہ ہو
دوام و عروج صرف اور صرف ذات کبریا ہی کو ہے کوئی بھی ذرہ ایسا نہیں جو اس کی قدرت سے باہر ہو
اس کی شان ہے کن فیکون اس کی عظمت ہے ان ﷲ علی کل شئی قدیر زمین وآسمان کی ساری خدائی اسی کے لیے ہے
لہ ما فی السمٰوات والارض وللہ ملک السموات والارض
بس ضرورت ہے کہ ہم میں توکل اذعان استقامت فی الدین عمل صالح کی رغبت یکجہتی اورعظمت رفتہ کی بازیابی کے لیے تدابیر و عوامل کی سعی پیہم کا جذبہ موجزن ہو اگر ایسا ہوتا ہے تو ان شاء ﷲ پھر سے تاریکی ظلمت سیاہی کو سپیدی میں ملبوس ہوتے ہوئے ہم دیکھینگے
یہ تو یاد رکھنا ہی چاہئیے کہ ہر رات کی صبح ہوتی ہے
بس اس صبح کے لیے کوشش جاری ہو
ﷲ کوششوں کو ضائع نہیں ہونے دیتا
ان ﷲ لایضیع اجرالمحسنین
اور ویسے بھی بابری مسجد عندﷲ عندالشرع جہاں تھی وہاں ہے اور قیامت تک رہیگی بس یہ کہ اس کی اصنام پرستوں نے اس کی حرمت وتقدس کو پامال کرنی کی کوشش کی ہے
انبیاء کرام علیھم السلام کے ہاتھوں مسجد حرام کی تعمیر عبادت الٰہی کے لیے ہوئی تھی لیکن زمانہ جہالت میں لوگوں نے اصنام کدہ بنا لیا تھا توفیق ایزدی اور سید الانبیاء ﷺ کی آمد سے انقلاب آیا کہ سارے بت نکالے گیے اور مسلمان کا قبلہ و کعبہ بنادیا گیا
کون نہیں جانتا کہ بیت المقدس پر طاغوتی طاقتوں کا غلبہ ہوا اور سلطان صلاح الدین ایوبی جیسا فاتح اٹھا اور انقلاب برپاکرکے بیت المقدس ظالموں کے نرغے سے آزاد کرایا
ابھی ماضی قریب میں ترکی کی مسجد آیا صوفیہ کی بازیابی کا سہرا عظیم قائد طیب اردگان کے سرجاتا ہے انہوں نے غرور کے طلسم کو توڑا
رب کی ذات پر توکل کرتے ہوئے کوشش جاری رہے
ان شاء ﷲ انقلاب آئیگا
بس یاد رکھیں
وہ سحر جو کبھی فردا ہے
کبھی ہے امروز
نہیں معلوم ہوتی ہے کہاں سے پیدا
وہ سحرا جس سے لرزتا ہے شبستان وجود
ہوتی ہے بندہ مومن کی اذان سے پیدا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے