مہراجگنج صدر بلاک کے تحت موضع پکڑی خردمیں واقع مدرسہ اہل سنت فیض الرسول کے طلبہ وطالبات کے درمیان نعت وتقریرواسلامی کوٸز کا انعامی مقابلہ ادارہ کے پرنسپل حضرت مولانا محمد رمضان علی امجدی کی سرپرستی میں منعقد ہوا اس مقابلہ میں مدرسہ ہذا کے 32 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا مقابلہ نعت میں ذکرہ خاتون بنت شرف الدین جماعت ثانیہ نے اول پوزیشن حاصل کی جب کی سبیبہ خاتون بنت مجیب الدین جماعت اولی, محمد ساحل ولد ممتاز جماعت اعدادیہ نے بالترتیب دوم وسوم پوزیشن حاصل کی تقریری مقابلہ میں محمد عمر نظامی ولد شمشاد علی نے اول, محمد اقرار احمد ولد قسمت دار نے دوم, انس رضا ولد حافظ محمد اسلم رضا نظامی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ اسلامی کوٸزمقابلہ میں طالبات کے گروپ میں ارم فاطمہ بنت حافظ محمد اسلم رضا نظامی, آفرین خاتون بنت مولانا تفضل حسین , آمنہ خاتون بنت ظہرالدین, نے بالترتیب اول دوم سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ طلبہ کے گروپ میں ارقم رضا , محمد نبی اللہ, محمد ساحل, نے بالترتیب اول دوم سوم پوزیشن حاصل کی مقابلہ میں اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو مدرسہ کے مینیجر ڈاکٹر ایوب علی صدیقی, گاٶں کے پردھان محمد سہیل صدیقی, سنی مدینہ جامع مسجد کے متولی نورالحسن صدیقی, کے ہاتھوں انعام سے نوازہ گیا اس کے علاوہ تمام شرکاء کو بھی ترغیبی انعام دیا گیا۔
اس موقع پر فیصل کے فرائض انجام دینے کے لیے قاری محمد عظیم الدین نظامی صدرالمدرسین دارالعلوم اہل سنت ظہورالاسلام گوبند پور اور مولانا عبد الکریم امجدی خطیب وامام برکاتی مسجد لکھنؤ موجود رہے اس موقع پر مدرسہ کے استاذ ماسٹر سراج الدین علی انصاری, معلمہ آسماں خاتون, حافظ محمد عسجد رضا نوری, مولانا محمد عامر امجدی, محمد دانش نظامی, قاری سمیع الدین, سمیت درجنوں کی تعدادمیں مقامی افراد موجود رہے۔

محمد رمضان امجدی
موباٸل نمبر: 9839612051
9/12/2021