دعوت نامہ برائے شرکت سیمینار
بسلسلہ حیات وخدمات شیخ المشائخ،سلطان الصوفیہ،ابو احمد اعلیٰ حضرت محمد علی حسین اشرفی میاں،اشرفی جیلانی،کچھوچھوی قدس سرہ النورانی
بموقع عرس سرکار کلاں (عرس اعلیٰ حضرت اشرفی) رضی المولی عنہ
منعقدہ 9/رجب المرجب،1443ھ
26/واں عرس سرکار کلاں مخدوم المشائخ حضرت سید شاہ محمد مختا راشرف الاشرفی الجیلانی قدس سرہ العزیز
زیر قیادت: مجدد تعلیمات اشرفیہ،شیخ الہند،حضرت علامہ سید شاہ محمد اشرف اشرفی جیلانی،کچھوچھوی،دامت بر کاتہم القدسیہ
صدر آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ وچیر مین ورلڈ صوفی فورم،جوہری فارم،جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی۔۵۲
گرامی مرتبت! السلام علیکم ورٓحمۃ اللہ وبر کاتہ
ہرسال کی طرح امسال بھی عرس سرکار کلاں مخدوم المشائخ حضرت سید شاہ محمد مختا راشرف الاشرفی الجیلانی قدس سرہ العزیز 9/رجب المرجب،1443ھ ہونا قرار پایا ہے۔اس موقعہ سے فروغ تصوف کے کاز کو آگے بڑھا تے ہوئے صوفی تعلیمات واقدار کی نشر واشاعت کے لیے خصوصاسلسلہ اشرفیہ کے اکابرین کی دینی وعلمی خدمات اور ان کے صوفیا نہ افکار ونظریات سے ایک اہم علمی نشست کا انعقاد بعنوان اعلی حضرت اشرفی سیمینا رکرنے کاخانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں نے،فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں کچھ عنوات کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔آپ حضرات سے امید قوی ہے کہ دینی وملی کاز کی اہمیت پیش نظر بہر حال اس میں شرکت کر کے ہمیں ممنون کریں گے۔
عنوانات
(1) اعلی حضرت اشرفی اور فروغ خانوادہ اشرفیہ
(2) اعلیٰ حضرت ا شرفی کی شاعری میں پوربی زبان وادب کا استعمال
(3) اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کا مقام ولایت وکرامت
(4) اعلیٰ حضرت اشرفی کا علمی مقام ومرتبہ
(5) اعلیٰ حضرت اشرفی کا عشق رسول
(6) اعلیٰ حضرت اشرفی بہ حیثیت فقیہ بے بدل
(7) اعلیٰ حضرت اشرفی کا فارسی ادبیات میں بلند پایہ
(8) ترجمہ لطائف اشرفی کا فنی ومعروضی جائز ہ
نوٹ؛ مذکورہ بالا موضوعات کے علاوہ مذکورۃ الصدر شخصیت کے حوالے سے کسی دیگر پسندیدہ موضوع پر لکھنا چاہیں تو مطلع کریں۔
عند الطلب مواد کی فراہمی میں بھی مدد کی جائے گی، جو حضرات عرس میں شریک نہیں ہوسکتے، وہ آن لائن اپنا مقالہ پڑھ سکتے ہیں، اور اس مقالے کو بھی شریک اشاعت کیا جائے گا۔
اہم گزارش: اول یہ کہ تمام مہمانان سیمینار جلد از جلد اپنے پسندیدہ عنوانات سے آگا ہ فرمادیں۔
دوسرے یہ کہ اپنے اپنے مقالات سیمینار سے پانچ روز قبل ہر حال میں بورڈ کی ای میل پر سینڈ فرمادیں اور اپنے اپنے مقا لات کی ہارڈ (پرنٹیڈ)کاپی ضرور ساتھ لائیں۔
Maqbool AHmd Salik Misbnahi
Mob.8585962791
azeem ashraf ashrafi sambhali
Mob.9997555583
ALL INDIA ULEMA MASHAIKH BORD
House No. 20, Johari Farm, 2nd Floor, Lane No.1, Jamia Nagar Okhla New Delhi-25
Coll +91-26928700, Mob: 9212357769,9718910119
E-mail:aiumbdel@gmail.com http:www.aiumb.org/