4/اکتوبر 2021ء بروز پیر کو 103 واں عرس اعلیٰ حضرت مدرسہ اہلسنت نورالاسلام ڈرگی [رام گڑھ] میں منایا جائے گا۔
اس جلسے کی سرپرستی پیر طریقت، رہبر شریعت، شہزادۂ حضور قمر ملت حضرت علامہ الحاج محمد عمر رضا خان صاحب قبلہ بریلی شریف کی ہوگی، اور صدارت کے فرائض حضرت مفتی عبدالقدوس مصباحی فرمائیں گے، جبکہ قیادت حضرت مولانا ادریس القادری نعیمی صاحب کی ہوگی اور نظامت کی باگ ڈور حضرت منور سیفی کالپی شریف کے ہاتھوں میں ہوگی-
خصوصی خطیب کی حیثیت حضرت علامہ مفتی شہاب الدین ثقافی صاحب اڈیشا،حضرت مولانا اقبال احمد مصباحی ہزاری باغ، حضرت مولانا ابو ہریرہ رضوی مصباحی رام گڑھ ،حضرت مولانا صدام حسین یزدانی صاحب بوکارو تشریف لا رہے ہیں۔
شعرا حضرات میں ، ساجد اقبال کلکتوی، اطہر لکھنوی، امجد رضا امجد رانچوی، مظہر فیضی رام گڑھ، تابش بوکاروی، امتیاز عنبر رام گڑھ، اعجاز عرشی بوکارو، عالم رضا نوری رام گڑھ، صبا احمد صبا، قاری عارف رضا خطیب و امام درگی،حافظ جابر، مولانا تقی الزماں،مولانا سنجر غوثی،حافظ صدام وغیرہ کی شرکت ہورہی ہے.
عوام اہل سنت سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر ثواب دارین سے مالا مال ہوں، اور فیضان اعلیٰ سے مستفید ہونے کی کوشش کریں۔
رپورٹ: ابوالفیض غوثی- رام گڑھ
