از قلم: محمد عارف رضا نعیمی مرادآبادی
بانی: ہمدرد مسلم نعیمی کمیٹی
8191927658
کاش! ہمارے اندر یہ جزبہ پیدا ہو جائے کہ ہم اپنی ذات اور اپنے نفس کی خاطر غصہ کرنا ہی چھوڑدیں – جیساکہ ہمارے بزرگوں کا جزبہ ہوتا تھا کہ ان پر کوئی کتنا ہی ظلم کرے کتنا ہی برا بہلا کہائے یہ حضرات اس ظالم پر بھی شفقت ہی فرماتے تھے – چنانچہ
حیات اعلیٰ حضرت میں تحریر ہے : سرکار اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مجدد دین وملت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضیﷲ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں ایک بار جب ڈاک پیش کی گئی تو بعض خطوط مغلظات (یعنی گندی گالیوں) سے بھر پور تھے –
معتقدین برہم (غصے) ہوئے کہ ہم ان لوگوں کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے – لیکن سرکار اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مجدد دین وملت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضیﷲ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا : جو لوگ تعریفی خطوط لکھتے ہیں پہلے ان کو جاگیریں تقسیم کردو ؛ پھر گالیاں لکھنے والوں پر مقدمہ دائر کردو ؛؛ -(حیات اعلیٰ حضرت جلد اول ص 143 ملخصا)
مطلب یہ کہ جب تعریف کرنے والوں کو تو انعام دیتے نہیں پھر برائی کرنے والوں سے بدلہ کیوں لیں !!!!!!
احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی
خورشید علم ان کا درخشاں ہے آج بھی