ضلع کے اکثر و بیشتر مدارس میں اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ الرضوان کا عرس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا
اس موقع پر جگہ جگہ قرآن خوانی کے بعد ایصال ثواب کی محافل منعقد کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا
مدرسہ اہلسنت معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مدرسہ گراؤنڈ میں واقع حضرت صوفی نظام الدین جامع مسجد میں عرس رضا کا اہتمام ادارہ کے صدر المدرسین مولانا غیاث الدین خان نظامی کی صدارت میں ہوا
اس موقع پر آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ اترپردیش کے ضلع صدر مولانا غیاث الدین خان نظامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلٰی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان سچے عاشق رسول ہونے کے ساتھ ساتھ علم و عمل کے نیر تاباں تھے آپ نے امت مسلمہ کے سینوں میں عشق رسول کی شمع روشن کرکے ان کے ایمان و عقیدے کی حفاظت کی ہے لوگوں کو عشق رسول کا درس دیا ہے اعلٰی حضرت فاضل بریلوی نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ دین متین کی خدمت کے لئے وقف کر دیا تھا
مولانا عبد الرحمن مصباحی نے کہا کہ اعلٰی حضرت فاضل بریلوی بیک وقت محدث،مفکر،فقیہ، ہونے کے ساتھ ساتھ سائنس، ریاضی ، جغرافیہ، علم ہئیت،علم نجوم ،سمیت 55 سے زائد علوم میں مہارت تامہ رکھتے تھے
اس کےعلاوہ مولانا مہدی حسن مصباحی مولانا فخر عالم مصباحی، مولانا شاہد رضا مصباحی نے اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کے حیات وخدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی عقیدتوں کا خراج پیش کیا
آخر میں صدر محفل حضرت مولانا غیاث الدین خان نظامی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا
رپورٹ۔۔ محمد رمضان امجدی