اعلیٰ حضرت عالم دین وفقیہ ومجدد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سائنسداں بھی تھے: مفتی شاہ نواز عالم ازہری
مانکپور،کنڈہ/پرتاپ گڑھ: 4اکتوبر ہماری آواز(نامہ نگار)
پرتاپ گڑھ ضلع کے کنڈہ تحصیل میں واقع قصبہ مانکپور میں جامعہ حنفیہ رضویہ میں عرس اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے 103 کے موقع پر ایک پروگرام بنام جشن اعلی حضرت واصلاح معاشرہ مفتی شاہ نواز عالم ازہری کی سرپرستی ومولانا ارمان اویسی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔پروگرام کا آغاز قاری نزاکت حسین محمودی کی تلاوت جبکہ نظامت کا فرائض انجام مولانا عاقل رضا سعدی نے دیا ۔اور شاکر رضا پرتاپ گڑھی وسہران حنفی، غلام رسول وکامل رضا ودیگر طلبہ نے نعت ومنقبت کے اشعار کے ذریعے سے خراج عقیدت پیش کیا ،مقرر خصوصی کی حیثیت سے مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے سیرت وتعلیمات امام احمد رضا پر مدلل ومفصل مجمع سے خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ امام احمدرضا کی ذات محتاج تعارف نہیں کسی بھی علمی میدان میں انکا کوئ ہم عصر نہیں تھا، امام احمد رضا نے اکتیس علوم پر مہارت رکھتے تھے ،آپ نے امت مسلمہ کو فقہی مسائل کے لئے ایک ضخیم فتاوی رضویہ تیس جلد میں دیکر امت پر احسان کیا ہے جس کے ذریعے سے امت کے علماء عوام کی رہنمائ فرمارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امام احمد رضا کی ذات وہ ہے جس نے ہندوستان کی سرزمین پر دین اسلام کی ٹمٹماتی ہوئ شمع کو دین اسلام کے چراغ سحر کو اپنے خون جگر سے زندگی دے کر پھر سے اپنے قدموں پر کھڑا کردیا ہے اور نئے سرے سے روح پھونک دی۔۔آخری میں مفتی صاحب نے مجمع سے تعلیمات اعلی حضرت اور امام احمد رضا بحیثیت عاشق رسول پر بھی کچھ روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ آج ہمارے یہاں صرف اعلی حضرت کا نام لیا جاتا ہے اور انکے نام کا نعرہ لگایا جاتا ہے انکے تعلیمات پر عمل بالکل نہیں ہے اگر انسان صرف اعلی حضرت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائے تو زندگی میں انقلاب پیدا ہوسکتا ہے جو بھی پکا عاشق اعلی حضرت ہوگا وہ نماز روزہ وغیرہ. کاپابند ہوگا ۔اور اعلی حضرت ایک سچے عاشق رسول کا نام ہے آپ نے فرمایا تھا کہ وہ زندگی دراصل زندگی ہی نہیں جس میں رسول پاک کی سچی محبت اسلئے آپ کو عاشقوں کا امام بھی کہا جاتا ہے امام احمد رضا نے اپنی زندگی کا ایک ایک گوشہ عشق رسول ومحبت رسول وسیرت رسول میں گزرا ہے انکے تعلیمات کا اصل یہ ہے کہ زندگی کے شب وروز عشق مصطفی میں ڈوب کر شریعت مطہرہ کےعین اصول کے مطابق گزارا جائے ۔آپ کا وصال ہوا 25صفر کو بریلی کی سرزمین پہ ہوئ آپ کا مزار بھی وہی پہ مرجع خلائق ہے ۔پروگرام اختتام صلوۃ وسلام ولنگر پہ ہوا ۔مولانا عاقل رضا سعدی نے دعا کی ۔اس موقع پہ مولانا رضوان مولانا خورشید حنفی حافظ شاداب احمد مشاہدی وغیرہ موجود تھے
رپورٹ: عبد الحفیظ ثقافی مانکپور کنڈہ پرتاپ گڑھ 7765970129/9341002817