حضور غوث اعظم

غوث اعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کشف و کرامات کے تاجدار

دنیا میں بے شمار اولیاے کرام تشریف لائے۔ سب نے خدمت خلق اور اصلاح امت کا فریضہ بہ حسن و خوبی انجام دیا۔مگر۔ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ جماعت اولیاء میں ممتاز و منفرد نظر آتے ہیں۔ آپ نے ریاضات شاقہ اور مجاہدات کثیرہ کے ذریعہ خلق خدا کی جو خدمات انجام دی ہیں وہ ممتاز و منفرد مقام رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو پوری دنیا کشف و کرامات کے تاجدار کے حیثیت سے یاد کرتی ھے۔
حضور غوث اعظم کی عظمت و اہمیت کا اگر کسی نے انکار کیا تو ان کی ولایت سلب کر لی گئی۔ آپ کے خزانۂ کرامت میں سے ایک واقعہ آپ کی سماعت کے حوالہ ھے تاکہ آپ کے دلوں کی دنیا میں حضرت غوث اعظم کی عقیدت کا چراغ روشن ہو جائے۔
ایک مرتبہ دوران وعظ و تقریر آپ کی مجلس کے اوپر فضا سے ایک چیل چلاتی ہوئی گزر گئی جس سے حاضرین کی توجہ پراگندہ ہو گئی۔
حضرت غوث اعظم کو فورا جلال آگیا اور عالم غیظ و غضب میں میں فر مایا۔ (يا ريح خذي ھذاه الحداءة) ائے ہوا تو اس چیل کا سر اڑا دے۔
حاضرین مجلس کا بیان ھے کہ چیل کا سر ایک طرف اور اس دھڑ دوسری طرف جا گرا۔
وعظ ختم ہونے کے بعد آپ نے چیل کے سر اور دھڑ کو ملا کر بسم اللہ پڑھ کر پھونک مار دیا تو وہ چیل فورا ہوا میں پرواز کرتی ہوئی چلی گئی اس کو قصیدہ غوثیہ میں آپ نے فرمایا: ولو القیت سری فوق میت۔
لقام بقدرة المولی تعال۔
اگر میں اپنا راز کسی مری ہوئی لاش پر رکھ دوں تو وہ فورا مولی تعالی کی قدرت سے زندہ ہو کر کھڑی ہو جائے۔
اللہ تعالی سے دعاء ھے کہ ہمیں اولیاء کرام کا بالعموم اور بالخصوص غوث اعظم دستگیر رضی اللہ تعالی عنہ کا عقیدت مند بنائے۔ آمین

ازقلم: قاضی فضل رسول مصباحی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے