نعت رسول

خورشید و فلک نعت ستاروں کی لڑی نعت

نتیجہ فکر: فناءالقادری

گلہائے چمن نعت مہک نعت کلی نعت
ہر برگ و شجر نعت ثمر نعت تَری نعت

یہ سیل رواں نعت یہ تالاب وندی نعت
ہر گہرے سمندر کی تہوں میں ہے چھپی نعت

سیارے ، قمر نعت یہ شب تاروں بھری نعت
خورشید و فلک نعت ستاروں کی لڑی نعت

یہ خلد بریں نعت یہ سب حور و پری نعت
غلمان حسیں نعت نِعَم اس کے سبھی نعت

یہ ارض و سما نعت گھٹا چھائی ہوئی نعت
یہ حسنِ فضا نعت ہوا اڑتی ہوئی نعت

یہ ابر کرم نعت یہ بارش کی جھڑی نعت
یہ پیڑ یہ پودے یہ تنے گھاس ہری نعت

اظہار جلی نعت فناؔ شوق خفی نعت
ظاہر بھی تری نعت ہے باطن بھی تری نعت

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے