کاوشِ فکر: ناصر منیری
ڈائریکٹر ریسرچ سینٹر، خانقاہ منیر شریف
رابطہ نمبر: 9905763238
بختِ خفتہ مِرا اب جگا دیجیے
یا نبی اپنا جلوہ دِکھا دیجیے
تیرگی میرے دل کی مٹا دیجیے
اپنا مکھڑا ذرا اب دِکھا دیجیے
آپ کی دید ہی تو مِری عید ہے
دید اپنی ذرا اب کرا دیجیے
دل میں خواہش لیے مر نہ جاؤں کہیں
شاہِ طیبہ مدینہ دکھا دیجیے
آپ کے عشق سے دل یہ سرشار ہو
دل سے دنیا کی الفت مٹا دیجیے
آپ کے در سے کوئی نہ خالی گیا
اپنے سائل کو اب کچھ عطا کیجیے
ہے یہ ناصرؔ منیری کی عرضی شہا
کچھ نواسوں کا صدقہ لٹا دیجیے