نعت رسول

نعت: اے شہ کون و مکاں نور خدا یا مصطفی ٰ

اے شہ کون و مکاں نور خدا یا مصطفی
مرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی
آپ ہیں شمس الضحیٰ بدرالدجی یا مصطفی
مرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

آپ کی ہستی ہے ختم الانبیاء ختم الرسل
آپ کو رب نے بنایا ہے شہا مختار کل
آپ کے صدقے بنے ارض و سما یا مصطفی
مرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

آپ جب دنیاے گیتی پر شہ دیں آگئے
خانۂ کعبہ کے سارے منہ کے بل بت گر پڑے
آپ کی آمد سے جگ روشن ہوا یا مصطفی
مرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

آپ کی آمد پہ واللہ ہر کوئی مسرور ہے
ہاں مگر شیطاں لعیں بے حد غموں سے چور ہے
آپ آئے ٹل گئی جگ سے بلا یا مصطفی
مرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

آپ کو لے کر چلیں داٸی حلیمہ جس گھڑی
سوئی قسمت تھی جو ان کی ایک پل میں جاگ اٹھی
ہو کے شاداں دے رہی تھیں یہ سدا یا مصطفی
مرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

آپ سے جس کو محبت ہوگئی وہ شاد ہے
آپ کا باغی جو ہے واللہ وہ برباد ہے
آپ کی مرضی پہ ہے راضی خدا یا مصطفی
مرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

بیٹیوں پر ظلم ہوتا تھا مگر اے شاہ دیں
بیٹیوں کی قدر اب کرتے ہیں یہ اہل زمیں
آپ کے صدقے ہی یہ رتبہ ملا یا مصطفی
مرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

کیا لکھے شوق فریدی شان و شوکت آپ کی
حور و غلماں بھی کیا کرتے ہیں مدحت آپ کی
آپ کی تعریف کرتا ہے خدا یا مصطفی
مرحبا صد مرحبا صد مرحبا یا مصطفی

محمد شوقین نواز شوق فریدی
خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار
9931491182

اصلاح شدہ : حضور سرتاج الشعراء استاذ محترم حضرت علامہ مولانا سلمان فریدی صدیقی مصباحی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے