۱ اگر آپ اللہ کا فرماں بردار بننا چاہتے ہیں تو فرائض کا اہتمام کرو
۲ اگرآپ چاہتے ہیں کہ اللہ مجھ پہ رحم کرے تو اللہ کے بندوں پر رحم کرو
۳ اگر آپ اللہ کے غصہ و جلال سے بچنا چاہتے ہیں تو لوگوں پہ غصہ کرنا چھوڑ دیں
۴ اگر گناہوں میں کمی چاہتے ہیں تو کثرت سے استغفارو توبہ کریں
۵ اگر آپ طاقتور بننا چاہتے ہیں تو اللہ پر بھروسہ توکل کریں
۶ اگر آپ رزق کی کشادگی چاہتے ہیں تو ہمیشہ با وضو رہو
۷ اگر آپ دعاوں کی قبولیت چاہتے ہیں تو حرام غذا نہ کھاوء
۸ اگر آپ ایمان کی تکمیل چاہتے ہیں تو اخلاق اچھے کرلو
۹ اگر آپ قیامت کے روز گناہوں سے پاک ہوکر اللہ سے ملنا چاہتے ہیں تو جنابت کے بعد فورا غسل کیا کرو
۱۰ اگر آپ عادل بننا چاہتے ہیں تو جسے اپنے لئے اچھا سمجھتے ہیں وہی دوسروں کے لئے پسند کرو
۱۱ اگر آپ عزت والا بننا چاہتے ہیں تو مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کردو با عزت بن جاوء گے
پیش کش: برکت اللہ فیضی