گوشہ خواتین مراسلہ

ایک شوہر کا اپنی بیوی کو پیغام

از قلم: وسیم اکرم نفیسی امجدی، سنبھل

1؛-سب سے پہلی بات یہ ذہن نشین کر لیں کہ میرے ماں باپ سے ہمیشہ بنا کر رکھنا اور انکی خدمت اپنے اوپر لازم کرنا کیونکہ وہ تم سے ایسی ہی امید رکھتے ہیں۔
2؛-میری بہنوں سے کبھی بیزاری ظاہر نہیں کرنا کیونکہ اس گھر میں ہم بھائیوں کے علاوہ انکا کوئی نہیں ہے اور وہ ہم سے اب صرف محبت چاہتی ہیں مال نہیں۔
3؛- اپنے شوہر یعنی میرا کبھی کہنا نہیں لوٹنا اس سے میرے دل میں ہمیشہ تمھارے لیے محبت بر قرار رہے گی۔
4;-اس گھر میں کسی بچہ سے بھی کبھی اونچی آواز سے بات نہ کرنا اس سے وہ تمھاری عزت برابر کریں گے اور کبھی تمھارا کہنا مان نے سے انکار نہیں کریں گے۔
5;-اور اس گھر میں جو بھی مہمان آۓ اسکی عزت کرنا اور اسکے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا تاکہ وہ رشتہ داروں میں تمھارے اخلاق کی تعریف کرے کیونکہ میں تمھاری برائی کسی سے سننا پسند نہیں کرونگا
اے میری شریک حیات اگر تم نے میری ان چند باتوں پر عمل کیا اور کسی طرح کی کوئی لاپرواہی نہیں کی تو تم میری زندگی میں ان چاند سورج سے بھی زیادہ خوبصورت ہو اور تم میرے دل کا چین سکون ہو اور پھر یہ گھر تمھاری وجہ سے کسی جنت نشاں سے کم نہیں ہوگا اور تم نے ان باتوں پر عمل نہیں کیا تو پھر یہی گھر کسی جہنم اور اجڑے ہوئے چمن سے کم نہیں ہوگا اب تم اپنی خوبصورتی کے ساتھ عقل سلیم بھی رکھتی ہو تو فیصلہ تمھارے ہاتھ میں ہے اپنی زندگی کو کیسا بنانا چاہتی ہو۔

فقط والسلام
آپ کا شوہر

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے