از قلم: طارق انور مصباحی، کیرالہ
خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ میں آج تک یہی رواج ہے کہ اس خانقاہ کے سجادگان و پیر زادگان اپنا معاشی بوجھ مریدین کے کاندھوں پر نہیں ڈالتے۔
دودن قبل 15:دسمبر2020کو وفات پانے والی مشہور شخصیت جناب افضل میاں برکاتی مارہروی حضور احسن العلما مصطفے حیدر حسن قدس سرہ القوی کے فرزند ارجمند اور موجودہ سجادہ نشیں امین ملت حضور سید امین میاں برکاتی دام ظلہ العالی کے چھوٹے بھائی تھے۔
موصوف محکمہ پولیس کے اعلی افسر تھے۔حضرت امین ملت صاحب قبلہ بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں صدر شعبہ عربی تھے۔
دیگر خانقاہوں کے سجادگان و شہزادگان بھی حصول معاش کے لئے جائز اسباب وذرائع کو اختیار کریں اور رشد و ہدایت کا مقصد مریدین کی دینی تربیت ہو,نہ کہ ان سے مال وزر کا حصول۔دراصل یہ قلب موضوع ہے۔