ریاست کے سبھی اضلاع کے مساجد و مدارس میں منعقد ہوئی محفل جشن عید میلادالنبی، جلوس محمدی میں شریک ہوئے عقیدت مند
موتیہاری (عاقب چشتی)
جشن ولادت مصطفی کے موقع سے تقریبا ہر جگہ جلوس محمدی نکالا گیا اور محفل عید میلاد النبی نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی اس موقع سے کلیانپور میں خطاب کرتے ہوئے مولانا لطیف الرحمن مصباحی نے کہا کہ پیغمبر اسلام رحمت دوعالم 12ربیع الاول بمطابق 20 اپریل 571ء بروز پیر بوقت صبح صادق مکہ شریف میں پیدا ہوئے آپ کے ولادت کا جشن فرش سے لیکر عرش تک منایا گیا اور صبح قیامت تک منایا جاتا رہیگا دارالعلوم قادریہ لالہ چھپرہ میں منعقدہ محفل جشن عید میلاد النبی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سراج الحق اشرفی نے کہا کہ مصطفی جان رحمت امن و آشتی,یکجہتی,بھائی چارہ,مساوات کا پیغام حق لیکر آئے اور انسانیت کی معراج کے لیے نسخۂ کیمیاء ساتھ لائے اور زندہ دفن ہورہی بیٹیوں کو بچانے کی تحریک چلائی اور پوری دنیا کی خواتین کو نئی زندگی عطا فرمائی بیواؤں , یتیموں, ناداروں کو اپنے گلے سے لگایا اور ان کی شان و عظمت کو بلند و بالا فرمایا اور اپنے اخلاق حسنہ کے ذریعہ انسانوں کو ظلم و ستم کے دلدل سے نکال کر پاکیزہ زندگی گزارنے کا عادی بنادیا موتیہاری جلوس محمدی سے خطاب کرتے ہوئے بلوا جامع مسجد کے خطیب و امام مفتی رضاء اللہ نقشبندی نے کہا کہ مصطفی جان رحمت کی بعثت دنیائے انسانیت کے لیے عظیم نعمت ہے اور آپ سے بے پناہ عشق و محبت ہی ایک مؤمن کی شان و پہچان ہے
چکیا میں مولانا مشتاق احمد برہانی, ہرسدھی میں مولانا ناز محمد قادری,کلیان پور میں مولانا محبوب عالم رضوی , مدھوبن میں مولانا سید اکرم نوری,شاعر اسلام توقیر رضا الہ آبادی پکڑی دیال میں مولانا ریاض الدین نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے اسوۂ رسالت کے مطابق زندگی گزارنے کا پیغام دیا اس موقع سے استاذالعلماء سید فضل اللہ رضوی,مفتی عارف رضا اشرفی,مولانا عظیم الدین ثقافی,مولانا حسنین رضا,مولانا غلام غوث نظامی,قاری مخدوم علی احمد,مولانا علی رضا,مولانا عادل حسین مصباحی,مولانا منور حسین احسن القادری,قاری عبید رضا,مولانا نعمت اللہ جامعی,مولانا جمیل اختر قادری,مولانا منظور عالم کلیانپوری,شعیب رضا چمپارنی,مولانا مطیع الرحمن قادری,صوفی پھول محمد رضوی,مولانا سعید اللہ قادری سمیت سینکڑوں علمائے کرام نے جلوس محمدی و جشن عید میلاد النبی میں شرکت کی۔