محمد جیش خان نوری امجدی مہراجگنج یوپی
میں آقا کی جودو سخا لکھ رہا ہوں
انہی کا میں خود کو گدا لکھ رہا ہوں
خدا کا کرم ہے سدا لکھ رہا ہوں
میں نعتِ حبیبِ خدا لکھ رہا ہوں
جسے سنتے ہی بھاگتے ہیں وہابی
وہی نام أحمد رضا لکھ رہا ہوں
جو کرتے ہیں آقا سے سچی محبت
انہی کی میں دل سے ثنا لکھ رہا ہوں
بلائیں نہ ہرگز مجھے چھو سکیں گی
میں نامِ علی مرتضیٰ لکھ رہا ہوں
سنا جب سے آقا کا نامِ مبارک
تبھی سے میں صلِ علی لکھ رہا ہوں
جو کرتے ہیں جاں کو نبی پر نچھاور
انہی عاشقِ باوفا لکھ رہا ہوں
تصور میں آقَا کے روضے پہ نوری
میں شانِ نبی و خدا لکھ رہا ہوں