خانوادۂ رضا گوشہ خواتین

سب اُن سے جلنے والوں کے گُل ہوگئے چراغ (قسط:3)

ازقلم: اے۔ رضویہ ممبئی
جامعہ نظامیہ صالاحات کرلا

جواب:4
اگر اس حیثیت سے نہیں مانتا کے انھوں نے بدمذہبوں اور گستاخانِ رسالت کو کافر کہا ہے! یا اُنکا ردّ کیا ہے… تو "اِس سے پتہ چلتا ھیکہ اُسکے اندر بد مذہبیت وہابیت وغیرہ چھپی ہے… لہٰذا اگر وہ اُنکے عقائدِ کُفریہ سے بیزار نہیں ہے اور جو انکے کفری عقائد ہیں اُن سے بیزار نہیں ہے یا انکے کفری عقائد کو جانتے ہوئے بھی کافر نہ مانے تو وہ بھی اُسی زمرے میں ہے یعنی جو حکم اُن خبیث وہابیوں کے لئے ہے کہ…
مَن شَکَّ فِی کُفرہٖ وَ عَذَابِہٖ فقد کَفَر
جو اِنکے کفر یا عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے…. یہی حکم لا محالا اِسکے اوپر بھی لگے گا۔

یاد رہے دورِ حاضر میں جو اعلیٰ حضرت کے مسلک یعنی مسلک اہل سنت جِسے آج "پہچان” کے لیے مسلک اعلیٰ حضرت کہتے ہیں اُس سے ہٹا وہ راہِ ہدایت سے ہٹا اور جو راہِ ہدایت سے ہٹا اسکا ٹھکانہ جہنم ہی ہے۔

اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی کا نام امام احمد رضا ہے۔
رسول اعظم ﷺ کے معجزات میں سے ایک معجزے کا نام امام احمد رضا ہے۔
سراپا علم کا نام امام احمد رضا ہے۔
سراپا عشقِ رسول ﷺ کا نام امام احمد رضا ہے۔
سچّے نائبِ رسول ﷺ کا نام امام احمد رضا ہے۔
دورِ حاضر میں حق اور باطل کے درمیان کھڑے امتیاز کا نام امام احمد رضا ہے…
دلوں میں عشقِ رسالت کی شمع روشن کرنے والی ذات کا نام امام احمد رضا ہے۔
دین کا پرچم بلند کرنے والی ذات کا نام امام احمد رضا ہے۔
وہابیت و رافضیت و قادیانیت و صلح کلیت جیسے عظیم فتنوں سے ہمارے ایمان و عقیدے کی حفاظت کرنے والی ذات اور اِن بد مذہبوں کو مثبت جواب دینے والی ذات کا نام امام احمد رضا ہے۔
اپنے پیر و مرشد کی مُراد کا نام امام احمد رضا ہے۔
قطبِ وقت سرکار سیدنا آلِ رسول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اعلیٰ حضرت کو مرید کرنے کے بعد فرمایا: "آج میری فکر دور ہوگئ کے اللہ کل قیامت میں پوچھے گا اے آلِ رسول میرے لئے کیا لایا”؟
جس ذات کو آلِ رسول بارگاہِ الٰہی میں پیش کریں اپنی فکر کو دور کرنے اُس ذات کا نام امام احمد رضا ہے۔
خانقاہوں کے تقدس کی حفاظت کرکے وہابیت کو ہند سے فنا کرنے والے اور اُنکے ناپاک عزائم کو خاک میں روند دینے والی ذات کا نام امام احمد رضا ہے۔
بیگانوں کے دارالافتاء میں حل نہیں ہونے والے مسئلے کو حل کرنے والی ذات کا نام امام احمد رضا ہے۔
آج درسگاہوں خانقاہوں کی ضرورت کا نام امام احمد رضا ہے۔
اپنے دور کے امامِ اعظم، امامِ رازی، امامِ غزالی (رضی اللہ تعالیٰ عنھم) کا نام امام احمد رضا ہے۔

اب ایسی مبارک و محترم ذات کو جو نہ مانے وہ یقینن سب سے بڑا جاہل، بدبخت، گمراہ فاسق ہی ہے. جبکہ۔۔

مانا عرب نے تجھکو یگانہ
گایا عجم نے تیرا ترانہ
مانے ہے تجھکو سارا زمانہ
حامئِ سنت اعلیٰ حضرت اعلیٰ حضرت

دورِ حاضر میں اگر ایمان کی سلامتی چاہتے ہو تو سچّے دل سے مسلک اعلٰی حضرت پر گامزن رہیں کہ اسی میں ایمان و عقیدے کی بھلائی ہے۔
مسلک اعلٰی حضرت ہی ہے دین حق ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے